تنازعات حل کا متبادل نظام‘ ایف بی آر نے کمیٹیوں کا اعلان کر دیا

31 جنوری 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے تنازعات کے حل کے متبادل نظام کی میکنزم کے لئے مختلف شہروں میں کمیٹیاں بنانے کی غرض سے افراد کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایبٹ آباد کے لئے خرم غیاث خان اور ہجرہ ذکی کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ بہاولپور‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ حیدر آباد کے لئے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے 14 افراد کا اعلان کیا گیا ہے ان میں جاوید اقبال‘ حامد عثمان‘ بیرسٹر سہیل نواز‘ طارق مقبول خاکوانی‘ بابر بلال‘ سید توقیر بخاری‘ ریاض حسین اعظم‘ شہزاد قاضی‘ طارق صادق‘ میاں محمد رمضان‘ جسٹس (ر) اطہر سعید اور حبیب فخر الدین شامل ہیں۔ کراچی کے لئے 24 افراد کا اعلان کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے لئے 5 افراد کا اعلان کیا گیا ان میں راجا عامر اقبال‘ ایس ایم شمیم‘ فاروق احمد ناصر‘ سید سلیم اصغر‘ ظفر اقبال شامل ہیں۔