عمران کو کس نے بتایا احتساب عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دے گی: مریم نواز

31 جنوری 2018

اسلام آباد (نامہ نگار ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو سزا ہونے سے متعلق عمران خان کے بیان پر کہا کہ ان کو ( عمران خان) کس نے یہ بتایا ہے کہ احتساب عدالت ہمارے خلاف فیصلہ دے گی؟ عمران خان سے یہ پوچھنا ہوگا کہ ان کو ایسی خبریں کون دیتا ہے ؟ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز جب اپنے والد کے ہمراہ پنجاب ہائوس کے لئے جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہورہی تھیں ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ عمران خان کہتے ہیں نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کو سزا ہوجائے گی جس پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کس نے یہ بتایا ہے۔ عمران خان سے یہ پوچھنا بنتا ہے کہ ان کو یہ خبریں کون دیتا ہے؟