پاکستان کی جنیوا میں بڑی فتح، معذور افراد کے لئے آلات کی فراہمی کی قرارداد متفقہ منظور
جنیوا/اسلام آباد (صباح نیوز) عالمی شعبے میں پاکستان کو اس وقت بڑی فتح حاصل ہوئی جب جنیوا میں جاری عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ نے دنیا بھر میں معذور افراد کے لیے خصوصی آلات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ اس قرارداد کی منظوری سے دنیا بھر میں ایک ارب افراد جن کو خصوصی آلات کی ضرورت ہے کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان اس ضمن میں مئی 2016 سے کوشاں ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے معذور افراد کے لیے خصوصی آلات کی فہرست ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی۔ اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اس قرارداد کی منظوری سے عالمی صحت کے شعبے میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا ہے۔