ہنجروال: 8 سالہ بچہ نالے میں گر گیا، رات گئے تک تلاش جاری

31 جنوری 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں 8سالہ بچہ نالے میں گر گیا امدای ٹیموں کی جانب سے بچے کی تلاش جاری ہے تاہم رات گئے تک بچے کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔ شاہدے وال کا رہائشی محنت کش عارف کھیتی باڑی کے لئے گیا تو اس کے ساتھ اس کا 8سال کا بیٹا مرتضی بھی چلا گیا عارف فصلوں میں کام کر رہا تھا اسی دوران اس کا بیٹا مرتضی واپس گھر کو چل پڑا اور راستے میں نالے میں جا گرا مرتضی کے نالے میں گرنے پر اس کے والد عارف نے بھی فوری نالے میں چھلانگ لگا دی اور بچے کو تلاش کرتا رہا لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔