اوگرا نے پٹرول 2.98، ڈیزل 10.25، مٹی کا تیل 12.74، لائٹ ڈیزل 11.72 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت کو بھجوا دی

31 جنوری 2018

اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ جس پر وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 25 پیسے لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 72پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12روپے 74پیسے لٹر اضافے کا کہا گیا ہے۔