56 سو کنال زمین شریعت کے مطابق بانٹی جائے :سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

31 جنوری 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) راجھستان میں شروع ہونے والا مقدمہ اسلام آباد میں ختم ہوا۔ سو سال پرانے مقدمے کا گزشتہ روز فیصلہ ہو گیا۔ مقدمہ عشروں تک سماعت کے بعد 2005ء میں سپریم کورٹ آیا۔ چھپن سو کنال اراضی کا مقدمہ 1918ء سے شروع ہوا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ خیرپور ٹامیوالی میں 56 سو کنال اراضی شریعت کے مطابق بانٹی جائے۔ تقسیم پاکستان سے پہلے شہاب الدین کی ملکیتی زمین کا تنازعہ عدالتوں میں پہنچا۔ قیام پاکستان کے بعد ملکی عدالتوں میں بھی کیس چلا۔