5برس قتل کا مقدمہ بھگتنے کے بعد بریت میاں بیوی عدالت میں سجدہ ریز ہوگئے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پانچ برس مقدمہ بھگتنے کے بعدبریت کا حکم سنتے ہی میاں بیوی عدالت میں سجدہ ریز ہو گئے۔ سیشن کورٹ نے قتل کے مقدمے میں ملوث میاں بیوی کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے ٹھوس شواہد نہ ہونے پر میاں بیوی کو بری کردیا۔ ملزم عثمان اور ملزمہ رابعہ شہزادی پر بزرگ شہری کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ تھانہ ہنجروال پولیس نے 2013 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔