خوش رہیں خوشیاں بانٹیں

31 جنوری 2018

نفرت وہ آگ ہے جوسب کچھ جلا کر خاک کر دیتی ہے۔اس سے پہلے کہ سب کچھ ختم ہو جائے اگر ہم اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں اپنی سوچ بدلیں تو یہ آگ ٹھنڈی ہو جائے گی۔ محبت وہ جذبہ اور طاقت ہے جوہر برائی کو دوراور ختم کر دیتا ہے نفرت‘ جلن‘ حسد‘ بغض ایسی عادتیں ہیں جو ہر برائی کو جنم دیتی ہیں اور محبت وہ پھول ہے جوہر برائی کو مٹا دیتا ہے۔ ایک دوسرے سے بہن بھائیوں جیسی محبت کرنا سمجھنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہی انسانیت ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو وہ انسان نہیں بلکہ صرف زندگی جیتنے والا آدمی رہ جائے گا۔محبت‘خلوص‘مروت ایسے جذبات ہیں جن کو اپنانے میں ہمارا کچھ خرچ نہیں ہوتا لیکن اس کے فائدے بہت ہیں۔اس کے برخلاف نفرت‘ جلن‘ حسد وہ جذبات ہیں جس میں انسان کا بہت کچھ ختم ہو جاتا ہے بلکہ انسانیت تباہ ہو جاتی ہے۔جس آدمی میں یہ عادتیں آجاتی ہیں اس کو چین سکون نہیں ہوتا۔جس سے اس کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے اور پھر اس کے ساتھ دوسرے انسانوں کا بھی نقصان ہوتا ہے۔کیونکہ ان عادتوں کو چھوڑ کر اچھی عادتیں اپنائیں۔