دو گھوڑے

31 جنوری 2018

محمد دانیال خرم، لاہور
عرب کے شہر ریاض میں دو عرب شہزادے رہتے تھے۔ ان دونوں کے پاس اعلیٰ قسم کے گھوڑے تھے۔ ایک شہزادہ اپنے گھوڑے سے بہت پیار کرتا تھا اور اس پر بہت پیار سے سواری بھی کرتا تھا جبکہ دوسرا شہزادہ اپنے گھوڑے پر بلاوجہ تشدد کرتا۔ ایک مرتبہ دونوں شہزادوں کو دشمن کے خلاف جنگ میں حصہ لینا پڑا۔ دونوں شہزادے اپنے اپنے گھوڑوں پر بڑی جوانمردی کے ساتھ لڑ رہے تھے کہ یکایک دونوں شہزادے جنگ میں زخمی ہوکر گھوڑوں سے نیچے گر پڑے۔ ظالم شہزادے کے گھوڑے نے اس کو زخمی حالت میں دیکھا توبھاگ نکلا۔ شہزادہ وہیں زخمیوں کی تاب نہ لاکر مر گیا۔ جبکہ دوسرے شہزادے کو گھوڑے نے زخمی حالت میں اپنے اوپر لادا اور نزدیکی ہسپتال میں لے آیا اور شہزادہ بروقت علاج ہونے کی وجہ سے صحت یاب ہوگیا اور اپنے گھوڑے کی وفاداری پر بہت خوش ہوا۔