ون ڈے سیریز ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہاری ‘ عبدالرزاق

31 جنوری 2018
ون ڈے سیریز ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہاری ‘ عبدالرزاق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہاری ہے۔ پاکستان ٹیم کا باولنگ اور بیٹنگ اٹیک نیوزی لینڈ سے بہتر تھا لیکن اچھا کمبی نیشن نہ بننے کی وجہ سے شکست ہوئی تھی۔ انڈر 19ٹیم ورلڈ کپ میں اتنے برے طریقے سے ہارے گی اس کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔ ٹیم سلیکشن میں کمی دکھائی دیتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سیریز جیت لینے کا ہرگز مطلب نہیں کہ ون ڈے سیریز کی خامیوں پر پردہ ڈال دیا جائے۔ کوچ نے جس طرح کا بیان دیا ہے وہ قابل افسوس ہے ایک کوچ کو ایسا بین نہیں دینا چاہیے کہ کھلاڑی تھک گئے تھے۔ سابق آل راونڈر نے اھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حسن علی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی گیم پر توجہ دیں کیونکہ اب سٹار ازم کا دور بہت تھوڑا رہ گیا ہے۔ حسن علی اور کپتان سرفراز کے درمیان اگر کوئی تنازعہ ہے تو اس کا ضرور نوٹس لینا چاہیے۔انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست پر عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم اچھی تھی۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...