انڈر19ورلڈ کپ ‘بھارت کے ہاتھوں شکست پر مایوسی ہوئی،نجم سیٹھی کا ٹوئٹ
اسلام آباد(آئی این پی)پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انڈر19ورلڈ کپ سیمی فائنل میںبھارت کہ ہاتھوں بڑی شکست پر مایوسی ہوئی،پرانے دشمن بھارت کے ہاتھوں شکست پر خامیوں کا جائزہ لینگے ۔منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل بھارت کہ ہاتھوں بڑی شکست پر مایوسی ہوئی ۔