تین روزہ وومن والی بال سندھ لیگ یکم فروری کو شروع ہوگی

31 جنوری 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان نیشنل وومن والی بال کیمپ کراچی کے دوران تین روزہ منفرد وومن والی بال سندھ لیگ میچز پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں یکم فروری تا تین فروری تک منعقد کئے جائینگے۔اس بات کا اعلان پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے فیڈریشن کے چیئرمین چوھدری محمد یعقوب کی منظوریسے کیا ہے۔شاہ نعیم ظفر نے کہا ہے کہ نیشنل وومن والی بال کیمپ کراچی کے دوران اس منفرد آئیڈیا کا مقصد وومن کھلاڑیوں کو عملی پریکٹس کے ساتھ جیت اور ھار کیمراحل سے گذارنا ہے تاکہ پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط والی بال ٹیم تیار ہوسکے۔اسکے علاوہ پاکستان والی بال کی تاریخ میں پہلی بار وومن والی بال کھلاڑیوں کو انکے نیشنل،سندھ اور کراچی لیول کے مطابق میچ فیس بھی ادا کی جائیگی۔سندھ والی بال نیشنل وومن ٹریننگ کیمپ لیگ میں چار وومن والی بال ٹیمیں کراچی کنگ فشر، حیدرآبادہاکس، سکھر ڈولفن اور میرپور خاص ڈکس کے نام سے حصہ لیںگی۔