کپتان سرفراز کراچی پہنچ گئے ، میڈیا سے بات کرنے سے گریز

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر رومان رئیس کراچی پہنچ گئے۔ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ائرپورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات کرنے سے گریز کیا اور اس کی وجہ بتائی کہ پی سی بی نے انہیں میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا ہے۔اس موقع پر بولر رومان رئیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھرپورکوشش کی لیکن ون ڈے میں کبھی بولنگ نہ چلی تو کبھی بیٹنگ۔بولر کا کہنا تھا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بننے پر بیحد خوشی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں5 ون ڈے میچوں کی سیریز 5-0صفر سے ہاری، لیکن تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز2-1 سے جیت کر نہ صرف قوم کی تھوڑی بہت لاج رکھی بلکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون ٹیم بھی بن گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ سے کراچی واپس پہنچے تو ایئرپورٹ پر امیر اکرم خان، سعد چوہدری، جاوید بلوچ، محمد ادریس ودیگر نے قائد اعظم ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اورانہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور ورلڈ رینکنگ میں بحیثیت کپتان پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ اور ہار پہنانے کے ساتھ ان پر گل پاشی بھی کی۔ رومان رئیس بھی کپتان سرفراز امد کے ہمراہ تھے۔
لاہورنے کل تیسری بار عمران خان کو مسترد کیا ،بنی گالا والے بھی اوپر کے ...
نوازشریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے، اسی وجہ سے ...
قطر کو شام میں امریکا کی فوجی موجودگی کی قیمت ادا کرنی چاہیے : سعودی ...
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی ...
چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دینگے،نہیں چھوڑیں گے....شرطیں لگ گئیں
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کے ...
کپتان سرفراز احمد کا کھلاڑیوں کو میدان صاف کرنے کا حکم
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ...
دورہ انگلینڈ بطور کپتان اور کھلاڑی سرفراز احمد کیلئے انتہائی مشکل ہو ...
کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کپتان سرفراز ...
ہوم کرائونڈ کراچی میں پہلی بار کپتانی کرنے پر خوش ہوں، سرفراز احمد
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اپنے ہوم ...