شرح خواندگی بڑھانے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہو گا: ڈاکٹر عصمت طاہرہ

31 جنوری 2018

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سیکر ٹر ی لٹر یسی اینڈ نا ن فارمل بیسک ایجو کیشن پنجا ب ڈاکٹر عصمت طا ہرہ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فر د کا حق ہے بنیا دی تعلیم فر اہم کر نا حکو مت پنجا ب کی ذمہ دار ی ہے جو تعلیم عام کرنے کیلئے جا مع حکمت عملی کے تحت ا پنے وسائل بھی بروئے کا ر لا رہی ہے ۔تعلیم با ر ے شعور و آ گا ہی ،آ را ء اور تجا ویز پر خصو صی تو جہ سے ہم اپنے اہد اف حا صل کر نے میں کامیاب ہو ں گے ۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر محکمہ لٹریسی اینڈ نا ن فا ر مل بیسک ایجو کیشن کے زیر اہتمام ورکشا پ سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ورکشا پ میں پراجیکٹ ڈائریکٹرزلٹر یسی ایجو کیشن اکر م خا ن ،قیصر رشید ،یونیسیف کی نما ئند ہ سحر رضا ،غز الہ فر ید ،ڈسٹر کٹ لٹر یسی آ فیسر ملتا ن عامر رزاق سمیت سی ای او ز ایجو کیشن ،ڈ ی ای اوز ،میڈ یا نمائندو ں ،طلبہ وطالبا ت اور شہر یو ں کی کثیر تعد اد نے شر کت کی ۔سیکر ٹر ی لٹر یسی ڈا کٹر عصمت طا ہر ہ نے کہا کہ نا خواندہ لوگو ں میں شر ح خو اند گی بڑ ھا نے کیلئے جامع پروگر ام میں اسا تذ ہ کرا م ،طلبہ وطالبا ت ،میڈ یا نمائندو ں ،تعلیمی افسرا ن ،منتخب نمائند گان سمیت ہر شہر ی کو اپنی ذ مہ دا ریا ں پوری کر نا ہو نگی ۔لٹر یسی ٹیچرزکی تنخو اہو ں میں اضا فہ ،تعلیمی ادارو ں سے فار غ التحصیل طلبہ وطا لبا ت کی لٹر یسی سکولو ں میں انٹر ن شپ ،مانیٹر نگ عمل میں این جی او ز نمائند وں کی شمولیت سمیت دیگر تجا ویز پر غو ر کیا جا رہا ہے ۔ہمارا مقصد مجموعی کاوشو ں سے لٹر یسی شر ح کو بڑ ھا نا ہے ۔غزالہ فر ید نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ہنر کی تربیت بھی دی جا نی چا ہیے تا کہ خواندگی کے ساتھ معاشی ترقی کیلئے خو اند ہ شخص اپنی مہا رتو ں کا بھی مظا ہرہ کر سکے۔ڈا ئریکٹر تعلقا ت عامہ چوہد ری طاہر محمود نے کہا کہ تعلیم وقت کی ضرو رت ہے ،ان پڑ ھ لو گوں کا ہما رے معا شر ے میں کو ئی مقا م نہیں ہے ۔