آئندہ انتخابات میں سازشیوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی: رانا اقبال

31 جنوری 2018

ملتان (لیڈی رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی ن لیگ کی مقبولیت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ بلکہ سازش عناصر کو عبرتناک شکست ہو گی اور آئندہ انتخابات میںان تمام سازشیوں کی ضمانتیں بھی ضبط ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم پی اے و سٹی صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان سلطانہ شاہین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے رانا ارشد بھی موجودتھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال‘ ایم پی اے رانا ارشد نے سلطانہ شاہین کے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان بننے پر خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم اثاثہ ہے اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا عوام خوب محاسبہ کرینگے۔