گھوٹکی میں نجی جیل سے 54 افراد بازیاب
ڈہرکی (نامہ نگار) عدالتی حکم ملنے کے خانپور پولیس کی کامیاب کارروائی نواحی علاقے میں وڈیرے کی نجی جیل میں 10 ماہ سے قید 54 افراد کو بازیاب، 10 ماہ قبل ضلع بدین کی تحصیل گولاچی کے رہائشی خاندان روزگار کی تلاش میں خانپور مہر وڈیرے کے پاس آئے تھے، وڈیرے نے زمینوں پر کام کروایا اور مشقت (اُجرت) طلب کرنے پر قید کر لیا، کاشتکاروں کے رشتہ دار نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ گھوٹکی کی عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی۔ عدالتی حکم پر خانپور مہر پولیس چھاپہ مار کر کاشتکاروں کو بازیاب کرا لیا‘ کاشتکاروں کو عدالت میں پیش کیا گیا‘ بااثر وڈیرہ فرار‘ بازیاب ہونے والے عدالت میں پیش‘ کورٹ نے بازیاب ہونے والوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا آج دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
54 افراد بازیاب