نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں آؤٹ ڈور میں دو جدید کلرڈاپلر الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی تنصیب ، وی سی ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے افتتاح کیا

31 جنوری 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے نشتر ہسپتال کے امراض نسواں (گائنی آؤٹ ڈور) میں دو جدید ترین کلر ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ مشینوں کا افتتاح کر دیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ظفر حسین تنویر نے کہا کہ عرصہ دراز سے خواتین مریضوں کو فوری طور پر الٹراساؤںنڈ کرانے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس مقصد کے لیے انہیں خاصا انتظار بھی کرنا پڑتا تھا اب ان مشینوں کی تنصیب سے روزانہ مختلف امراض میں مبتلا خواتین کے علاوہ زچگی کے مراحل سے گزرنے والی تقریباً ایک سو خواتین استفادہ کر سکیں گی۔ اس موقع پر شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار، پروفیسر ہما قدوسی، پروفیسر مہناز خاکوانی، پروفیسر شاہد راؤ، پروفیسر مسعود ہراج، پروفیسر خلیل احمد گِل، ڈاکٹر محمد رفیق چوہدری، ڈاکٹر راشد راؤ، ڈاکٹر شاہد نسیم خان، ڈاکٹر محمد نعیم عاصم، ڈاکٹر سید انصار کاظمی کے علاوہ شعبہ گائنی اور ریڈیالوجی کے متعدد ڈاکٹروں نے شرکت کی۔