مظفرگڑھ: ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتی کیلئے پری انٹرویو میرٹ لسٹیں آویزاں‘ امیدوار 2 فروری تک اعتراضات جمع کرا سکیں گے

31 جنوری 2018

مظفرگڑھ (نامہ نگار) مقامی محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتی کے لئے پری انٹرویو میرٹ لسٹیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ بات سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شمشیر احمد خان نے بتائی۔ اس موقع پر ڈی ای او (سیکنڈری) عقیدت حسین سومرو‘ ڈی ای او (ایلیمنٹری) رانا محمد اکرم شاہد‘ ڈی ای او (ایلیمنٹری) زنانہ میڈم ثمینہ بشر اور ڈپٹی ڈی او زنانہ میڈم روحی مہناز بھی موجود تھیں۔ سی ای او نے بتایا تمام کیٹیگریز کے زنامہ مردانہ امیدواران کے پری انٹرویو میرٹ لسٹیں تیار کر کے محکمہ کی او ٹی آر ایس کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ تمام امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ یہ لسٹیں چیک کر لیں اور اگر کسی امیدوار کو ان پر کوئی اعتراض ہو کر 2 فروری تک اپنے اعتراضات متعلقہ دفاتر میں جمع کرائیں۔