عمر کوٹ: نوعمر لڑکی کا نکاح پڑھانے والے سمیت دولہا اور 7 ملزمان گرفتار

31 جنوری 2018

عمر کوٹ (نامہ نگار) فرسٹ سول جج عمر کوٹ نے نابالغ لڑکی سے شادی کا الزام ثابت ہونے پر دولہا‘ نکاح خواں اور نابالغ لڑکی دلہن کے والد سمیت 7 افراد کو چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت 2 سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزمان ضمانت پر تھے۔ سزا کا فیصلہ آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے سب جیل عمر کوٹ منتقل کر دیا گیا۔ سزا پانے والے ملزمان میں احمد خان آریسر‘ نکاح خواں قربان ہالیپوٹہ‘ لڑکی کا والد قادر بخش سولنگی اور گواہان بارانی شامل ہیں۔

دولہا گرفتار