کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف مینجمنٹ کااجلاس، متعدد اقدامات کی منظوری

31 جنوری 2018

ملتان( سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے بورڈ آف مینجمنٹ کا 7واں اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت چیئرمین بورڈ میاں رحمان نسیم منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ( ایم ایس) ڈاکٹر ظفر اقبال علوی نے ایجنڈا پیش کیا جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ ایجنڈے میں کارڈیالوجی ہسپتال کیلئے ادویات مختلف جدید مشینری کی خریداری، پرانی مشینری کی مرمت کے ٹھیکہ جات کی منظور دی گئی۔مزید براں کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع اور ڈے کیئر ملازمین کو کنٹریکٹ ملازمت دینے کیلئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر کامران بابر، ڈاکٹر راشد احمد، ڈاکٹر ہانیہ شاہد نسیم، نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ شاہسوار، ڈائریکٹر فنانس کارڈیالوجی عطا محمد، ڈائریکٹر کوارڈینیشن ڈاکٹر عبدالخالد خانزادہ نے شرکت کی۔