اسٹار مارکیٹنگ چیمپئنز ٹرافی راجپوت واریئرز نے جیت لی

31 جنوری 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اسٹار مارکیٹنگ کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2018ء کے فائنل میں راجپوت واریئرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد مین ہل رائلز کو سات رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی جیت لی ۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے اس ایک روزہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اسٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹیو واثق نعیم نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے نا صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ ضبط اور تحمل کے جذبات کو بھی فروغ ملتا ہے۔ اس موقع پر اخلاق احمد نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں واثق نعیم اور چیئر پرسن فرزانہ واثق نے وننگ ٹرافی راجپوت واریئرز کے کپتان فرجان خان کو دی۔ رنرز اپ ٹرافی مین ہل رائلز کے کپتان محمد ساجد نے وصول کی۔ کراچی لائنز اور راجپوت واریئرز کو ‘ کراچی لائنز نے سن رائرز کو اور راجپوت واریئرز نے سن رائز کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں راجپوت واریئرز نے کراچی لائنز کو ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ راجپوت واریئرز کے دانش نے حاصل کیا۔ لٹل اسٹار نبیہ خان کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین بالر کا ایوارڈ مین ہل رائلز کے کامران ہمایوں نے جیتا۔ بہترین فیلڈنگ پر شاہ نواز‘ عزیز ابراہیم‘ سعد ناصر اور احسن اقبال نے ایوارڈ حاصل کئے۔