بورے والا: 5 سالہ بچے سے 2 افراد کی زیادتی ‘اسپتال داخل

31 جنوری 2018

بورے والا(نامہ نگار)تھانہ شیخ فاضل کی حدود 128 ای بی میں 5سالہ بچے کو دو اوباش نوجوانوں نے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 128ای بی کے رہائشی غریب محنت کش محمد صابر کا 5سالہ معصوم بیٹا حذیفہ جو کہ پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم تھا اور سکول سے چھٹی کے بعد واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں گائوں کے دو اوباش نوجوانوں نے پکڑ کر اُسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچے نے گھر آ کر بتایا جس پر ورثاء نے تھانہ شیخ فاضل پولیس کو اطلاع دی پولیس نے بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کردیا پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

زیادتی