کہروڑپکا : الیکشن ٹریبونل نے چیئرمین یو سی برہان پور کو نااہل قرار دیدیا‘ دوبارہ الیکشن کرانیکا حکم
کہروڑپکا (خبر نگار) الیکشن ٹریبیونل ملتان کے جج نذیر احمد عقیل نے فیصلہ سناتے ہوئے یونین کونسل برہان پور نمبر55 کے چیئرمین زبیرخورشید کانجو اور وائس چیئرمین رانا عظمت کو الیکشن کمیشن سے درست معلومات چھپانے پر نااہل قرار دے دیا اور حکم دیا کہ یوسی برہان پورمیں الیکشن دوبارہ کرائے جائیں۔واضح رہے کہ زبیر خورشید کانجو وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمن خان کانجو کے برادر نسبتی ہیں اور انہوں نے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا جبکہ ممتاز کانجو پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے مخالف امیدوار تھے۔