دہشت گردی ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل‘ سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں: قاری خادم حسین

31 جنوری 2018
دہشت گردی ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل‘ سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں: قاری خادم حسین

ملتان (نامہ نگار خصوصی) جماعت اہلسنت ضلع ملتان کے امیر علامہ قاری خادم حسین سعیدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔ اس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ختم نبوت تمام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت ضلع ملتان کے اجلاس میں عہدیداروں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی نائب امیر علامہ قاری غلام مہر علی قادری‘ ضلعی آرگنائزر علامہ قاضی محمد بشیر گولڑوی ضلعی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی ضلعی ناظم مالیات قاری غلام فرید اظہری ضلعی ناظم نشر و اشاعت ڈاکٹر ارشد علی بلوچ‘ مولانا لیاقت حسین سیفی‘ قاری محمد شکیل‘ قاری محمد اکرم‘ مولانا محمد محمد قاسم سعیدی و دیگر کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اہلسنت 5 فروری کو ملک بھر میں یوم کشمیر کے حوالے سے پروگرام منعقد کرے گی۔