قمبر: چانڈیا قبیلے کے سردار کیخلاف تہرے قتل کے مقدمے پر ہڑتال

31 جنوری 2018

قمبر علی خان (نامہ نگار) 13 روز قبل میہڑ میں قتل ہونے والے یوسی چیئرمین کرم اللہ چانڈیو اور ان کے دو بیٹوں مختیار چانڈیو اور قابل چانڈیو سمیت 3 افراد کے قتل کا مقدمہ ایم پی اے اور چانڈیا قوم کے چیف سردار نواب غیبی سردار خان چانڈیو اور ان کے چھوٹے بھائی برہان خان چانڈیو کے خلاف درج کرنے پر قمبر عوامی فورم کی جانب سے قمبر شہر میں مکمل شٹربند ہڑتال کی گئی‘ تمام کاروباری و تجارتی مراکز‘ بازار‘ شاپنگ سینٹرز اور پٹرول پمپ سمیت دیگر چھوٹا بڑا کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔ قمبر عوامی فورم کی جانب سے نواب غیبی سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو کو 3 افراد کے قتل کے مقدمے میں غلط نامزد کرنے پر قمبر عوامی فورم کے رہنماؤں نے مختلف سڑکوں پر ٹائر جلا کر ہزاروں کارکنوں نے احتجاجی جلوس نکال کر شہر کی مختلف سڑکوں پر نعرے بازی کرتے ہوئے شہر کے مرکزی بھٹو چوک پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر نظیر احمد تونیو‘ شعبان شیخ‘ لیاقت گوپانگ‘ محمد علی ہکڑو‘ اقبال یوسف بروہی اور اسلم تونیو سمیت دیگر رہنماؤںنے خطاب کیا۔

قمبر/ ہڑتال