درجہ چہارم کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے متعلقہ یوسیز سے رپورٹ طلب کرلی
ملتان( خبر نگار خصوصی) یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور سیکرٹریز کی غفلت کے باعث لوکل گورنمنٹ کے درجہ چہارم کے درجنوں ملازمین کو سابقہ تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد تنخواہیں نہ دینے کی شکایات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تین دن کے اندر متعلقہ یونین کونسلوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔