مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کا فیوز اڑا دیا: رانا عبدالرحمن

31 جنوری 2018

خانیوال(خبرنگار) آئندہ الیکشن میںمسلم لیگ(ن) کارکردگی اورخدمت خلق کاایجنڈا لے کرعوام کی عدالت میں جائے گی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈا لنے والوںکامقدر ناکامی اوررسوائی ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کامحاسبہ کریں گے۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں نے چوہدری انور جٹ کونسلر کے ڈیرے پر معززین علاقہ اورکونسلرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت اورتاریخی ومثالی جلسوں نے مخالفین کا فیوز اڑا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تمام پتے کھیل چکی ہیں نہ صرف حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ سینٹ کے انتخابات اورعام الیکشن وقت مقررہ پرہونگے حکومت جانے کی صبح وشام کی تاریخیں دینے والے منہ چھپاتے پھررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کارکن آئندہ الیکشن کی بھر پور تیاری کریں ۔اس موقع پر ملک حاجی محمدیامین، رانا منظور احمد،اجمل انصاری ،رائے محمداعظم کونسلر اوررانا کاشف ،چوہدری اصغر ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔