نادہندہ سرکاری اداروں اور محکموں کیخلاف میپکو آج بڑی کارروائی کرے گی
ملتان( نامہ نگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو) نادہندہ سرکاری اداروں اور محکموں کے خلاف آج31جنوری کو بڑی کارروائی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی ان نادہندہ اداروں اور محکموں کے خلاف کی جائے گی۔ جنہوں نے بار بار نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہیں کی میپکو نادہندہ پرائیویٹ صارفین کے خلاف پہلے ہی جاری رکھے ہوئے ہیں۔