ٹنڈو اللہ یار کے قریب ٹریک پردھماکہ ، آئی جی ریلوے نے سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی

31 جنوری 2018

ملتان( نمائندہ خصوصی) آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن نے کوئٹہ ڈویژن کے اسٹیشن ٹنڈو اللہ یار کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ کے بعد سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ملتان ڈویژن کے کشمور ڈیرہ غازیخان سیکشن اور سکھ ڈویژن کے جیکب آباد کشمور سیکشن پر سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے کے لئے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

سکیورٹی سخت