خادم پنجاب پروگرام: تحصیل وہاڑی کے تمام دیہات سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپ کیا جا رہا ہے: رشید جنجوعہ

31 جنوری 2018

وہاڑی(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائر یکٹر لو کل گو رنمنٹ رشید احمد جنجو عہ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب صاف دیہات پر وگرام کے تحت ٹیمیں دیہا توں میں جا کر کو ڑا کرکٹ اٹھا کر اس کو محفو ظ جگہ پر ڈمپ کر رہی ہیں ٹریکٹر ٹر الیوں اور دیگر مشینری کے ذریعے دیہا توں سے روڑیاں وغیرہ کو اٹھا یا جا رہا ہے جس سے دیہات صاف ستھرے اور خو بصورت نظر آ رہے ہیں تحصیل وہاڑی کی 33یو نین کو نسلز کے مختلف دیہا توں سے صفائی کیلئے 478روڑیوں کا انتخاب کیا جن کیلئے 237ڈمپ سائیٹ منتخب کی گئی اور 198سینٹری ورکر ز کی خدمات حا صل کی گئیں اور 33ٹر یکٹر ٹر الیوں کے ذریعے ان روڑیوں کو ڈمپ کیا گیا۔