میاں برادران سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑے ہوئے‘ جھوٹ بول کر بچ نہیں سکتے: اعجاز سلطان

31 جنوری 2018

وہاڑی(نامہ نگار)میاں برادران سر سے پا ئو ں تک کرپشن میں ڈوبے ہو ئے ہیں اور ملک کو گزشتہ ستر سالوں سے لوٹ رہے ہیں اور بیرون ملک بینکوں میں لوٹ مار کا پیشہ جمع کیا ہوا ہے اب جھو ٹ بول کر عدالت اور نیب سے نہیں بچ سکتے ، ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی سنٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے رُکن چودھری اعجا ز سلطان بندیشہ نے پی ٹی آئی کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ممبر ضلع کونسل سلمان جا وید چٹھہ ، چیئرمین چودھری وحیداحمد گریوال ، چیئرمین چودھری شبیر احمد ارائیں ، چودھری احسان اللہ گجر ودیگر موجود تھے ۔