مخالفین لاہور میں اپنی ناکامی دیکھ کر حواس باختہ ہو گئے: آصف رجوانہ

31 جنوری 2018

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملک آصف رفیق رجوانہ نے گزشتہ روز چوک شہیداں میں حاج یمحمد صدیق انصاری کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوامی خدمت کیلئے میدان میں اترا ہوں۔ مجھے آپ نے کامیابی دلائی تو ملتان کے حلقہ این اے 149 کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لاہور کی طرز پر خوبصورت بنواؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جو وعدے کئے تھے وہ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے پورے کر دئیے جس کی وجہ سے پوری دنیا نواز شریف سے خوفزدہ ہے۔ ناکام سیاستدان لاہور میں اپنی ناکامی دیکھ کر حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر عمر فاروق خان بابر‘ اعجاز خان بابر نے آصف رفیق رجوانہ کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مہر صدیق انصاری‘ فاروق خان بابر‘ اعجاز خان بابر‘ بشارت انصاری‘ نوید انصاری‘ عمر فاروق‘ اعجاز خان بابر‘ عدیل یوسف‘ ملک ناصر کمبوہ‘عمر فاروق بھی موجودتھے۔