کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید

31 جنوری 2018

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر آپریشنز کرکے 10 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ آپریشن ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کئے گئے۔ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ برآمد ہتھیاروں میں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔ دوسری جانب قمبرانی روڈ کوئٹہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ 

10 دہشت گرد