ضلع وہاڑی میں عطائیوں کے کلینک سیل‘ میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کی ہدایت
کرم پور (نامہ نگار) ڈپٹی کمیشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عطائیت کا خاتمہ اور نشہ آور ٹیکوں کی فروخت پر سٹور مالکان کے خلاف سخت کاروئی شروع کر دی گئی ہے،ضلع بھر میں ڈرگ انسپیکٹرز کو عطائیوں کے کلینک سیل کرنے اور تمام میڈیکل سٹورں کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کی ہے،کاروائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سی ای او ہیلتھ کو بھجوائی جائے،یہ بات انہوں نے عوامی شکایات پر صحافیوں سے ملاقات میں بتائی،انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کو تاہی برتنے پر ڈرگ انسپکٹر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،نشہ آور ٹیکے فروخت کرنے والوں اور نارکوٹکس ریکارڈ نہ رکھنے پر میڈیکل سٹور سیل کر کے لائسنس کینسل کر دئیے جائیں گے،غیر قانونی پریکٹس اور بغیر لائسنس سٹور چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،عطائیت کی وجہ سے مختلف امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔