دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی اﷲ تعالیٰ کو راضی کیا جا سکتا ہے: سعد اسلام
لودہراں (نامہ نگار) گزشتہ روز شاہدہ اسلام میڈیکل کمپلیکس میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پروجیکٹ ڈائر یکٹر سعد اسلام نے کی۔ میٹنگ میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر ثنااللہ‘ڈاکٹر خالد مجید‘پروفیسر ڈاکٹر اظفر فروغ‘پروفیسر ڈاکٹر اسلم محمود ملک‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل‘ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر علی‘ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدلقمان علی باہو‘ڈائریکٹر‘عطا اللہ واہلہ اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران شامل تھے۔ جس میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کی تجاویز پیش کی گئی۔ سعد اسلام نے مریضوں کو بہتر سے بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔