محکمہ تعلیم لودھراں کی نااہلی‘ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات لیپ ٹاپ سے محروم

31 جنوری 2018

قطب پور (خبر نگار)محکمہ تعلیم لودہراں کی نااہلی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات لیپ ٹاپ سے محروم ۔خانیوال ،وہاڑی کے بعد بہاولپور کے طلبہ کو لیپ ٹاپ مل گئے ۔ضلع لودہراں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ۔والدین کا بھی اظہار تشویش ۔گذشتہ سال بھی محکمہ کی غفلت کے باعث لیپ ٹاپ نہ مل سکے تھے ۔ذہین طلبہ و طالبات علی حسن ،حذیفہ ،رائو طلحہ ،مظہر اقبال کے والدین عقیل ہاشمی ،ماسٹر اصغر علی ،رائو عابد علی خاں ،عامر علی ،سخاوت علی ،شہزادہ گوہر ،حاجی صدیق ،رائو عمر جاوید ،عمران ہاشمی و دیگر نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال طلبہ و طالبات وزیر اعلیٰ کی جانب سے لیپ ٹاپ کی آس لگائے بیٹھے رہے لیکن کچھ نہ ملا ۔امسال بھی صورتحال جوں کی توں ہے ۔