راؤ انوار بلاول کا چہیتا اور بلاول ہاؤس میں پناہ گزیں ہے: جمشید دستی
اڈادانڑیں (نامہ نگار) راؤ انوار بلاول کا چہیتا اور بلاول ہاوس کا پناہ گزین ہے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کے قاتل کو بھاگنے نہ دیا جائے ان خیالات کا اظہارپاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشیداحمدخان دستی نے نیشنل پریس کلب چوک گد پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کراچی کا دوسرا عزیر بلوچ ہے جس کا کھرا بلاول ہاؤس کو جاتا ہے زرداری کی سندھ حکومت نے راؤ انوار کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا زرداری اور نواز شریف ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں پنجاب اور سندھ میں جعلی پولیس مقابلوں کی غلط روایت سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے جس میں شریف برادران اور زرداری برابر کے شریک ہیں بجلی کے بحران کے خاتمے کے حکومتی دعوے جھوٹ کاپلندہ ہیں 10گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شاہد خاقان عباسی نے پاور سیکٹر کو تباہ کردیا ہے سردیوں میں لوڈشیڈنگ کا یہ حال ہے گرمیوں میں کیا صورتحال ہوگی شیخ رشیدکیساتھ شاہدخاقان عباسی کے خلاف نیب میں جائیں گے توانائی بحران کے باعث مزدور روٹی کو ترس رہا ہے سینٹ الیکشن کیلئے زرداری اور نواز شریف نے پیسوں کی کی بوریوں کے منہ کھول دیئے ہیں ان کا اندرونی گٹھ جوڑ سامنے آ چکا ہے موجودہ حکومت فروری میں ختم ہو جائے گی قوم آئندہ الیکشن میں پی پی پی اور ن لیگ کو مسترد کر دیں بصورت دیگر خدانخواستہ تباہی اس ملک اور قوم کا مقدر ہے
جمشید دستی