پشاور،ماں، باپ اور بھائی کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

31 جنوری 2018

پشاور(بیورورپورٹ)سنٹرل جیل پشاور میں ماں، باپ اور بھائی کو قتل کرنے کے جرم میں تین بار موت کی سزا پانے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیاپھانسی پانے والے مجرم فیصل شیراز نے 16 جنوری 2001 کو گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے ماں، باپ اور بھائی کو قتل جبکہ دوسرے بھائی کو زخمی کر دیا تھاسیشن جج پشاور نے ملزم کو 5 اکتوبر 2006 کو 3 بار موت کی سزا کا حکم سنایا تھا پشاورہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ملزم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد صدر پاکستان کی جانب سے بھی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی جس کے بعد 30 جنوری کی صبح پشاور جیل میں فیصل شیراز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

پھانسی