' حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا ٹھوس جواز بتائے، مطمئن نہ کیا تو روک دیں گے: ہائیکورٹ
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی ایئر لائن کی مجوزہ نجکاری کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اور وزارت نجکاری سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد مبین نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ حکومت ذاتی مفادات کیلئے قومی ایئر لائن من پسند افراد کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپنی ایئرلائن ہے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی ائیر لائن کو ملکی اور بین الاقوامی روٹس دلانے کے لئے پی آئی اے کو نجکاری کے ذریعے اونے پونے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت ملکی اداروں کو فروخت نہیں کیا جا سکتا ۔خسارے کے نام پر قومی ایئر لائن کی نجکاری سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قومی ائیر لائن دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت اور سفیر کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی ایئر لائن کی نجکاری کا ٹھوس جواز بتائے۔ اگرعدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو ایئرلائن کی نجکاری روک دینگے۔ سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کر دی۔
پی آئی اے/ نجکاری
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
عمران نیازی کے پاس پختون قوم کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں وگرنہ ...
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران ...
چوہدری شجاعت حسین کا ’’کڑوا سچ‘‘…2
گو کہ چوہدری شجاعت حسین کا تعلق گجرات کی جٹ برادی سے ہے وہ سیاست تو گجرات میں ...
پی آئی اے کی متوقع نجکاری کا نوٹس چیف جسٹس نے بھرتیاں روک دیں
کراچی (وقائع نگار) چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری اور اس کے ...
عمران نیازی بتائے سیاست میں آنے سے پہلے اثاثے کیا تھے اور اب کیا ہیں؟: ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران نیازی سے سوال کیا ہے کہ ...
پی آئی اے کی متوقع نجکاری کا نوٹس، چیف جسٹس نے بھرتیاں روک دیں
کراچی (وقائع نگار) چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری اور اس کے ...