پہلا آل کراچی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ فروری کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہو گا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پہلا آل کراچی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ فروری کے دوسرے ہفتہ سے محمود آباد میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی ،فاتح ٹیم کو موٹر سائیکل کے علاوہ کیش پرائز بھی دیا جائے گا ۔یہ بات اخوت ویلفیئر سوسائٹی اسپورٹس ونگ کی جانب سے چیئر مین احمد الاحمد نے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ناک آئوٹ کی بنیاد پر ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے میچز ہر ہفتہ کی رات ہونگے ۔ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کو شرٹ دی جائے گی جبکہ ہر میچ کا مین آف دی میچ بھی ہوگا ،اس کے علاوہ فائنلسٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو بھی پرائز دیے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس نے ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہے ۔