پی اے ایف نے جے ایف 17 کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں

31 جنوری 2018

اسلام آباد (مقبول ملک، دی نیشن رپورٹ) پاکستان ائرفورس (پی اے ایف) نے امریکہ کی طرف سے ایف 16 طیاروں کے سپیئر پارٹس کی سپلائی میں تاخیری کے باعث جے ایف 17 جنگی جہازوں اپ گریڈ کرنے کیلئے ’’عزم منصوبے‘‘ کے تحت کوششیں تیز کر دی ہیں ’’عزم منصوبے‘‘ کے تحت بغیر پائلٹ طیارہ اور اسلحہ کی ترقی بھی شامل ہے یاد رہے پی اے ایف نے ’’عزم منصوبے‘‘ کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا۔ گزشتہ برس ’’عزم منصوبے‘‘ کے اعلان کے وقت ائر چیف سہیل امان نے کہا تھا کہ پاکستان کو ملکی آپشنز پر کام تیز کرنا چاہئے۔