گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کا ایک اور کیس مریض شیخ زید ہسپتال داخل، پوچھ گچھ

31 جنوری 2018

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کا ایک اور کیس پکڑ لیا۔ اتھارٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کی ہدایت پر گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان بھٹی نے کارروائی کرتے ہوئے رحمت علی مریض کا انکشاف کیا جس کے گردوں کی غیرقانونی طریقے سے پیوند کاری ہوئی ہے۔ رحمت علی مریض کو شیخ زید ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پر رحمت علی سے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ اس کے گردے کی غیرقانونی پیوند کاری کس ڈاکٹر نے کی ہے۔