بھارتی ریاست ناگا لینڈ کا بحران سنگین‘ حکمران جماعت کے 10 ارکا ن اسمبلی سے مستعفی

31 جنوری 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) شورش زدہ بھارتی ریاست ناگالینڈ میں ریاستی مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ناگا عوام کی اکثریت نے مسئلہ حل کئے جانے تک مودی سرکار سے ریاستی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ الیکشن 27 فروری کو ہونے ہیں۔ گزشتہ روز سبھی اہم جماعتوں کے باشندوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا منگل کے روز ناگالینڈ پر حکمرانی کرنیوالی جماعت ناگا پیپلز فرنٹ کے 10 ایم ایل ایز نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔