شہری کی گمشدگی کیخلاف دائر درخواست پر نوٹسز جاری

31 جنوری 2018

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی گمشدگی کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ، ایس ایس ویسٹ و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے بلدیہ ٹاون کے رہائشی شہزاد کی گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار عثمان زادہ نے موقف اپنایا کہ میرے والد ٹھیکیداری کا کام کرتے تھے میرے والد کو 21 جنوری پر رینجرز حکام نے بلدیہ ٹائون کے علاقے سے حراست میں لیا لیکن تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

نوٹس جاری