اداروں کیخلاف سیاست جمہوریت کے منافی ہے‘ ثروت قادری

31 جنوری 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاست عبادت ہے گالم گلوچ اور اداروں کے خلاف سیاست جمہوریت کے منافی ہے‘ پارلیمنٹ میں موجود قوم کی دولت لوٹنے والوں کا عوام محاسبہ اور ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے‘ عدلیہ مخالف تحریک کو عوام مسترد کر چکے ہیں‘ نوازشریف اپنے کردار اور ماضی کو جھنجھوڑیں پتہ چل جائے گا کیوں نکالا‘ آئین کی طاقت سے آئین شکنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہو گا‘ عدالتی فیصلوں پر تحفظات رکھنے والے عدالتوں سے ہی رجوع کریں عدلیہ یا ججز پر انگلیاں اٹھانے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان حرکتوں سے فیصلے تبدیل نہیں ہوں گے‘ سینیٹ الیکشن کا شیڈول جمہوری نظام کو تقویت دینے کی طرف بہتر قدم ہے جمہوریت کے مخالف نہیں مگر حکمرانوں کی جمہوریت مخالف پالیسیوں نے عوام کے حقوق کا استحصال کیا اور مظلوموں کو انصاف کی بجائے دربدر کی ٹھوکریں دی ہیں‘ سیکولر اور لبرل ازم ناکام ہو چکے ہیں ملک میں اب محمد مصطفیﷺ کا نظام رائج کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت قادری