نوازشریف کل دو روزہ دورے پر کراچی آئیں گے

31 جنوری 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر یکم فروری کو کراچی پہنچیں گے وہ صبح 10 بجے اولڈ ٹرمینل پہنچیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز لیگ نے سندھ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں عام انتخابات سے قبل نواز لیگ کو سندھ میں منظم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ نوازشریف سے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کا وفد بھی ملاقات کرے گا جبکہ سابق وزیراعظم رات کو کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں گے اور جمہوریت کا مستقبل کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کریں گے۔ نوازشریف سے یاسین آزاد کی قیادت میں سینئر وکلاء کا وفد ملاقات کرے گا‘ سابق وزیراعظم 2 فروری شام 6 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ ن لیگ کے رہنماء کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

نوازشریف/ کراچی آمد