لیاری ایکسپریس وے پر10ارب لاگت آئی ہے‘ترجمان این ایچ اے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ایچ اے کے ترجمان نے کہاکہ لیاری ایکسپریس وے پر10ارب روپے لاگت آئی ہے۔ اخبارات میں شائع ہونے والی یہ خبر درست نہیں کہ لیاری ایکسپریس وے پر23 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ منصوبے کے افتتاح سے ایک دن پہلے این ایچ اے نے منصوبہ کا جو خلاصہ جاری کیا تھا اس میں لاگت10 ارب روپے درج تھی جبکہ وزیراعظم نے بھی اپنی تقریر میں کہا تھا منصوبے پر10 ارب لاگت آئی ہے۔
ترجمان این ایچ اے