لیاقت بلوچ‘ حافظ محمد ادریس نے مقصود کے گھر جا کر تعزیت کی

31 جنوری 2018

کراچی(خصوصی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس‘ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان لیاقت بلوچ‘ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن‘ سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری‘ پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری نجیب ایوبی و دیگر نے پولیس فائرنگ سے شہید ہونے والے مقصود شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور لواحقین و اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے تحت نقیب اللہ محسود‘ انتظار‘ عمار‘ وقار اور مقصود سمیت کراچی میں ہونے والے ماورائے عدالت قتل پر نوجوانوں کے اہل خانہ کے ہمراہ بدھ 31 جنوری دوپہر 3 بجے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر ’’گرینڈ جرگہ‘‘ منعقد ہو گا۔ جرگے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق‘ حافظ نعیم و دیگر خطاب کریں گے۔

لیاقت بلوچ/ تعزیت