مہران ایکسپریس کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا
کراچی (رپورٹ: علی عباس) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں سندھ کے عوام کو تحفہ دینے جا رہی ہے‘ کراچی تا میرپور خاص کیلئے مہران ایکسپریس کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار کراچی ڈویژن کے ڈی ایس اعجاز برڑو نے نمائندہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق کی کاوشوں سے مہران ایکسپریس کا افتتاح کیا جائے گا جس کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔ مہران ایکسپریس سے سندھ کے لاکھوں غریب عوام کو سفری سہولت فراہم ہو گی‘ مہران ایکسپریس کراچی سے دھابے جی‘ گھارو‘ جھمپیر‘ کوٹری‘ حیدر آباد‘ ٹنڈو جام‘ ٹنڈوالہ یار اور میرپور خاص تک سفر کرے گی۔ واضح رہے کہ مہران ایکسپریس 2007ء میں بند کر دی گئی تھی جس کے بعد سندھ کے عوام کیلئے ٹرین کی صورت میں کوئی سفری سہولت نہیں رہی تھی‘ 11 سال بعد سندھ کے عوام ایک بار پھر ٹرین کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
مہران ایکسپریس