وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم‘ یونیورسٹیز ترمیمی بل اور انسٹیٹیوٹ لاز ترمیمی بل سمیت دیگر امور پر غور ہو گا۔ اجلاس صبح سندھ سیکرٹریٹ میں ہو گا۔